اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں دہشتگردی کا نیا خطرہ ،چینی دہشتگرد تنظیم ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ پاکستان میں دہشتگرد حملے کر سکتی ہے،نیکٹا نے مراسلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کا نیا خطرہ پیدا ہو گیاہے اور نیکٹا نے اس حوالے سے سکیورٹی کے ضامن اداروں
اور صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔نیکٹا کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے علاوہ ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ پاکستان میں دہشتگرد حملے کر سکتی ہے۔مراسلے کے مطابق چینی دہشتگرد تنظیم عوامی مقامات کے علاوہ اہم سرکاری شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔