پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

عدالتی فیصلے پر تنقید،منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک پروگرام کے تحت نااہل کیا گیا ،سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 9  فروری‬‮  2018 |

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں بے نقاب ہونا شروع ھو گئی ھیں اور اب یہ بات واضح ہو کر سامنے آرہی ہے کہ منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو

ایک پروگرام کے تحت نااہل کیا گیا ہے وہ قصبہ بوچھال خورد میں پاکستان اوورسیز فورم جدہ کے چیئرمین ملک محی الدین اعوان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے بوچھال خورد پہنچے تھے اور گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر کرنل منظور ، سید تصویر حسین شاہ ، ملک خالد ٹہی ، ملک اشرف ذکی ، ملک حفیظ دھرکنہ ، بابا ملک یعقوب اور ملک محمد اقبال سیکرٹری بھی موجود تھے ۔ کیپٹن محمد صفدر نے مزید کہا کہ کارکن مسلم لیگ ن کا آثاثہ ہیں اور الحمد اللہ مسلم لیگ ن بھر پور طریقے سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور انتخابی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور حالیہ پی پی بیس کے الیکشن میں جس انداز میں چکوال والوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 30ہزار کی لیڈ سے کامیاب کروایا ہے اس سے اپوزیشن جماعتوں پر سکتہ طاری ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ انشاء اللہ تین مارچ کے بعد سینٹ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت ہو گی اور آنے والے عام انتخابات ووٹ کے تقدس کی بحالی کے ایک نکاتی منشور پر لڑے جائیں گے اور مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…