بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

2014 دھرنے کے مقدمات میں شیریں مزاری بے گناہ قرار ٗدیگر کی ضمانت منظور

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران قائم 4 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق کردی جب کہ شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی ٗ پارلیمنٹ حملہ ٗایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر اور عارف علوی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

عدالت نے شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے میں ضمانت کرانے کی ضرورت نہیں جبکہ عدالت نے زرضمانت کیلئے جمع کرائے جانے والے ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی واپس کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس میں عمران خان کو 15 فروری جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں 26 فروری کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…