ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر جوڑ تو ڑ اور مشترکہ امیدور لانے کے سلسلے میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا ڈرامائی اختتام، حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں پنجاب کی بارہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں جوڑ تو ڑ اور مشترکہ امیدور لانے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں مذاکرات میں پاکستان لیگ ق کی تین رکنی کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان مسلم لیگ ق کے حمایت یافتہ امیدوار کامل علی آغا کے مقابل میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری سرور کو دستبردار کروالیں اور کامل علی آغا کو مشترکہ امیدوار

کے طو رپر سامنے لایا جائے مگراپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی نے ق لیگ کی اس تجویز کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اس حوالے سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ان کے اراکین کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا وہ چوہدری سرور کو بطور امیدوار دستبردار نہیں کروا سکتے جس پر دونوں فریقین نے اپنے اپنے امیدواروں کو اپنی اپنی نشست پر الیکشن لڑانے پر اتفاق کرتے ہوئے مذاکرات ختم کر دئیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…