ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مسلسل 5دن شہروں میں بارشیں ہی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری،نیا سلسلہ کب ملک پر داخل ہورہاہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائیگا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے، پیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی ٗ جمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں، پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب کراچی کا درجہ حرارت مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ گر گیا ہے ٗ منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس نے کہا کہ کراچی میں موسم سرما کا دورانیہ یکم دسمبر تا 31مارچ تک ہے، آئندہ ایک ہفتے کے دوران کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تاہم فروری کے وسط اور مارچ کے اوائل میں مغربی سسٹم کراچی پر اثر اند از ہوسکتے ہیں اور اس دوران کراچی میں بارش کا امکان بھی دیکھ رہے ہیں۔ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…