بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری گوداموں میں گندم غبن کیس میں رکن صوبائی اسمبلی کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاگیا

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سرکاری گوداموں میں گندم غبن کیس میں رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ بدھ کو احتساب عدالت IIمیں سرکاری گوداموں میں 28کروڑ روپے کی گندم خردبرد

کرنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر خوراک اور رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو گرفتاری بعد پیش کیا گیا دوران سماعت احتساب عدالت کے جج پذیر بلوچ نے نیب حکام سے استفسار کیا کہ جب ملزم کا نام ریفرنس میں شامل نہیں تھا تو انہیں کیسے گرفتار کیا گیا جس پر نیب حکام نے عدالت کو بتا یا کہ ملزم سے 11اکتوبر 2017سے تحقیقات جاری تھیں اور 2فروری کو چےئر مین نیب کے احکامات پر ملزم کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد بھی پیش کئے جائیں گے ،سماعت میں نیب حکام نے ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔میر اظہار کھوسہ پر الزام ہے کہ انکی آشیر باد سے28کروڑ روپے مالیت کی 65ہزار بوریاں گندم غبن کی گئیں۔  کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سرکاری گوداموں میں گندم غبن کیس میں رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…