اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں راوی روڈ پولیس نے چھاپہ مار کر تبلیغ کرتے ہوئے جعلی امام مہدی کو گرفتار کر لیا،جبکہ مرید فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،نجی ٹی وی کے مطابق راوی روڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا تو دیکھا کہ چونگی امر سدھو کا رہائشی سجاد علی ولد انتظار علی ستارہ کالونی میں درجن بھر مریدوں کے ساتھ خود کو امام مہدی ظاہر کر کے سادہ لوح لوگوں کو ورغلا رہا ہے اور انہیں تبلیغ کر رہا ہے کہ وہ اس کے ہاتھو ں پر بیعت
کر لیں وہ امام مہدی ہے ،امام مہدی ہونے کا دعویدار سجاد علی لوگوں میں لٹریچر بھی تقسیم کر رہا تھا،پولیس نے ملزم سے فرقہ واریت پر مبنی لٹریچربھی برآمد کر لیا، ملزم اکثر اوقات سرکاری محکموں کو تبلیغ پر مبنی کتابچے،پریس ریلیز بھجواتا رہتا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ متاثر ہو کر اس کے ہاتھوں پر بیعت کر یں،پولیس نے جعلی امام مہدی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے کے مدعی مبارک علی جبکہ تفتیشی محمد عالم سب انسپکٹر ہیں۔