لاہو ( این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے گوجر خان میں معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ کھیتوں میں کام کرنے والے مزارع نے با اثر افراد کے دباؤ میں معذور بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو معاف کردیا ۔غریب مزارع پر دباؤ ڈال کر صلح کرانا جاگیردارانہ اور وڈیرا ازم کی گھنوؤنی مثال ہے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا۔گجر خان میں کھیتوں میں کام کرنے والے مزارع نے با اثر افراد کے دباؤ میں معذور بیٹی سے
زیادتی کرنے والے ملزم کو معاف کردیا ہے۔قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔غریب مزارع پر دباؤ ڈال کر صلح کرانا جاگیردارانہ اور وڈیرا ازم کی گھنوؤنی مثال ہے۔مقدمے میں نامز ملزم محمد ادریس نے معذور بچی کو زیادتی کا مسلسل نشانہ بنایا ۔لہذا یہ ایوان اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ عدالتیں ایسے واقعات میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور کسی قسم کی دیت یا دباؤ میں صلح کو ہر گز قبول نہ کیا جائے ۔خواتین کی عزت کو پامال کرنے والے درندوں کو پھانسی کی سزا دی جانی چاہیے۔تاکہ کوئی آئندہ حوا کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی نہ کر سکے۔