اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی، ساڑھے چار سالوں میں کشمیر کمیٹی کے کل آٹھ اجلاس ہوئے، 2017 میں کشمیر کمیٹی کا صرف ایک اجلاس منعقد ہوا،خصوصی کشمیر کمیٹی کا بجٹ قومی اسمبلی کی
دیگر کمیٹیوں سے زیادہ ہے۔خصوصی کشمیر کمیٹی کا سالانہ بجٹ ساڑھے پانچ کروڑ ہے۔کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن وفاقی وزیر کے برابر مراعات لے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر پر وعدے کے مطابق سفارتی کانفرنس بلانے میں بھی کمیٹی ناکام رہی ۔کمیٹی کا کام صرف مذمتی بیانات ، پریس ریلیز جاری کرنے تک محدود ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی جس کے چیئرمین حکومتی اتحادی اور جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان ہیں ۔اس کمیٹی میں سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی سمیت سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں ۔ کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن وفاقی وزیر کے برابر مراعات لے رہے ہیں، مجوزہ کمیٹی مسئلہ کشمیر پر وعدے کے مطابق سفارتی کانفرنس بلانے میں بھی ناکام رہی ۔کمیٹی کا کام صرف مذمتی بیانات ، پریس ریلیز جاری کرنے تک محدود ہوچکا ہےکمیٹی کا کام صرف مذمتی بیانات ، پریس ریلیز جاری کرنے تک محدود ہوچکا ہے