اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق عہدے سے ہٹا دئیے گئے، سپریم کورٹ نے حکومت کو نئی تقرری کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور ن لیگ کے رہنما صدیق الفاروق کو عہدے
سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو عہدے پر نئی تقرری کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ میں کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ صدیق الفاروق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کیلئے اہلیت نہیں رکھتے لہٰذا عہدے سے ہٹاتے ہوئے حکومت نئی تقرری عمل میں لائے۔