بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

معصوم زینب قتل کیس ،تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی،شہبازشریف نے بڑا اعلان کردیا 

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں زینب قتل کیس کی تفتیش پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم زینب قتل کیس ہمارے لئے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت رکھتا ہے، اس لئے تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو شفاف اور بے لاگ تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ معصوم بچی کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران حقائق کو مسخ کرنا ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرکے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غلط بیانی اور بے بنیاد دستاویزات کے ذریعے ہیجان اور ابہام پیدا کرنا قومی تقاضوں کے خلاف ہے۔ پنجاب حکومت نے انصاف کے منافی کوئی کام کیا ہے نہ آئندہ کسی کو کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے عزائم قوم کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ قوم کی معصوم بیٹی پر جو ظلم ہوا اس پر ایسے افسوسناک روّیے قومی تقاضوں کے منافی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کے تحت انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی اور میں ذاتی طور پر کیس پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے رہا ہوں۔ انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں زینب قتل کیس کی تفتیش پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…