راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سال2017کے دوران خواتین کے قتل ، اقدام قتل ،اغوا اور ان کی عصمت دری سمیت مختلف فوجداری مقدمات میں نامزد104خواتین میں سے 1خاتون کو7سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ 70خواتین کو یاتو مقدمات سے بری کیا گیا یا ان کے خلاف مقدمات خارج کئے گئے 5خواتین کو عدالتی فیصلوں کے تحت بری کیا گیا اور12خواتین کے خلاف تاحال مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں
ذرائع کے مطابق خواتین کو قتل کرنے کی کوشش (اقدام قتل)کے مقدمہ میں نامزد 4خواتین کو مدعی فریق سے راضی نامہ کے بعد جبکہ2خواتین کو گواہوں کے منحرف ہونے پر مقدمات سے بری کیا گیاخواتین پر حملہ اور ان کے کپڑے پھاڑنے کے مقدمات میں نامزد2خواتین کو مقدمات کے ٹرائل کے بعد عدالتی فیصلے کے تحت اور6خواتین کو گواہوں کے منحرف ہونے پربری کیا گیا جبکہ2خواتین کے خلاف مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں ،اسی طرح اغوا کے مقدمات میں نامزد 2 خواتین کو مقدمات کے ٹرائل کے بعد عدالتی فیصلے کے تحت اور8خواتین کو گواہوں کے منحرف ہونے پربری کیا گیا جبکہ18خواتین کے خلاف عدالتی احکامات پرمقدمات کارج کر دیئے گئے،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 365-Bاور376کے تحت مقدمہ میں نامزد2خواتین کو گواہوں کے منحرف ہونے پر مقدمات سے بری کیا گیا ،ضابطہ فوجداری کی دفعہ376کے تحت درج مقدمات میں نامزد1خاتون کو7سال قید کی سزا دی گئی 1خاتون کو مقدمہ کے ٹرائل کے بعد عدالتی حکم پر اور15خواتین کو گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کیا گیا 1خاتون کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ خارج کیا گیا جبکہ 4کے کلاف مقدمات زیر سماعت ہیں ،ضابطہ فوجداری کی دفعہ376-IIکے تحت درجمقدمہ میں گواہوں کے منحرف ہونے پر 1خاتون کوجبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ469-Aکے تحت درج مقدمات میں نامزد1خاتون کو گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کیا گیا 3خواتین کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمات خارج کئے گئے اور3خواتین کے خلاف مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں ،ضابطہ فوجداری کی دفعہ 369-A اور376کے تحت درج مقدمات میں 3خواتین کو گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کیا گیا ۔