اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نا جا ئز مراسم استوار کرنے سے انکارپر 10 سالہ کزن کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیاگیا،مقدمہ درج

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (آن لائن) تھانہ بسال نے 10 سالہ کزن کے ساتھ زیادتی کرنے والے زعفران کو گرفتار کر کے ملزم کا عدالت سے ریمانڈ لے لیا ، ملزم زعفران نے یو نین کونسل کھنڈہ کے گاؤں تر گڑ میں پانچویں کلاس کی طالبہ حمزہ بی بی کو جو اس کی کزن ہے سکول آتے ہوئے اس نے زبردستی ویران جگہ پر لے جا کر عزت تا رتار کر دی تھی تاہم خا ندا ن والوں نے معاملہ رفع دفعہ کر دیا لیکن ایس ایچ او تھانہ بسال غضنفر نیازی نے اطلاع ملنے پر معصوم بچی کی والدہ کو مدعی بنا کر مقدمہ درج کر لیا تھا ،

حمزہ بی بی کی والدہ زینت بی بی زو جہ محمد یونس ساکن ترگڑ کی جانب سے تھانہ بسال میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اس کی بیٹی حمزہ بی بی عمر 10 سال جو پا نچویں جماعت کی طلبہ ہے اور گو ر نمنٹ گر لز سکول ترگڑ میں زیر تعلیم ہے 15جنوری کو اسے زعفران ولد محمد امیر نے فون کیا کہ وہ اس کے ساتھ نا جا ئز مراسم استوار کرے اس کے انکار پر زعفران نے دھمکی دی کہ اس انکار کا جلد ہی سبب سکھا ؤں گا اور اسی دن چھٹی کے وقت وہ اس کی دس سا لہ بیٹی کو اسلحہ کی نو ک پر قتل کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گاؤں کے اندر اپنے غیر آباد رہا ئشی گھر میں لے گیا اور وہاں جا کر اس سے زبر دستی زنا کیا اڑھا ئی گھنٹے تک وہ یہ گھنا ؤ نا فیل کر تا رہا او ر اس کے بعد دس سالہ حمزہ بی بی کو گھر کے نزدیک ریلوے پھاٹک کے پاس چھوڑ گیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دونگا اسی زعفران نے کچھ عرصہ قبل اس کی دوسری بیٹی سجیلہ ناز کے ساتھ زنا کیا تھا ملزم کی دھمکی سے ہم خاموش رہے اور اب تک سائلہ کے خاوند نے اپنی معصوم بیٹی کو گھر سے نا نکلنے دیا اور اس کے خاوند کے ساتھ ملز راضی نا مے کی کوشش کر نے لگے محمد اکبر ولد محمد نذیر ، محمد اشرف ولد احمد خان ،محمد اسلم ولد احمد خان جو کہ ملزم زعفران کے حقیقی ماموں ہیں سائلہ کی نا بالغاں بیٹی کے ساتھ ملزم نے انتہائی ظلم کیا ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کیا جا ئے اس پر پو لیس نے زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ خاندانوں والوں نے یہ معاملہ دبا دیا تھا اور لڑکی کے والد نے تین کنال اراضی کے عوض صلح کر لی تھی تاہم پولیس نے لڑکی وا لدہ کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…