منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ قصور کے بعد راولپنڈی میں لرزہ خیز وارداتیں، 5سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ،روحانی باپ پر بھی شیطان غالب آگیا، 12 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام 

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ قصور کے بعد راولپندی میں کم سن بچیوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے پے درپے واقعات سے راولپندی میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک لکھن میں 5سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کے ساتھ تھانہ روات کے علاقے میں روحانی باپ پر بھی شیطان غالب آگیا جبکہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اہل علاقہ نے 12 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

شور مچانے پر مقامی افراد نے 2 اغوا کار پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیئے جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ایک اور ننھی پری درندے کی حوس کا نشانہ بن گئی ادھرڈھوک لکھن میں 5 سالہ ملائکہ دخترنور خان کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب5سالہ ملا ئکہ مبینہ طور پراپنے گھر کے قریبی دکاندار کی مبینہ ہوس کا نشانہ بن گئی گھر واپسی پربچی کی طبیعت بگڑنے پر اس کا والد اسے مقامی ڈاکٹر کے پاس لے کرگیا جہاں ڈاکٹر نے تشخیص کے بعد زیادتی کا شبہ ظاہر کیا جس پر اہل علاقہ بچی کو اس دوکاندار کے پاس لے کر گئے اور پولیس کو اطلاع دی بچی کی نشاندہی پر دوکاندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچی کوبے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کا موقف تھاکہ9 سال سے کم عمر بچی کی رپورٹ نہیں دے سکتے جس پر بچی کو ہولی فیملی منتقل کیا گیابچی کے لواحقین کے مطابق زیادتی کی تصدیق ہو گئی دریں اثنابچی کے والد نے روزنامہ جناح کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں چکرروڈ کے علافہ ڈھوک لکھن کا رہائشی ہوں ایک مزدور اور غریب آدمی ہوں صبح مزدور ی کرنے گیا اور واپس آیا تو گھر میں میری بیٹی موجود نہیں تھی میرے پوچھنے پر زوجہ نے بتایا کہ کافی دیر ہو گئی ہے وہ دوکان پر گی تھی لیکن واپس نہیں آئی میں اس کو ڈھونڈے کیلئے گیا تو دوکان کا شٹر آدھا بند تھا جس پر میں نے دوکان کا شٹر کھولا تو دوکاندار مسعود اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا

بچی چیخ وپکار کر رہی تھی اور اس کے چھوٹے بڑے پیشاب کی جگہ سے خون آ رہا تھا اس دوران میں بچی کو اٹھا رہا تھا کہ ملزم مسعود بھاگ گیا ادھر تھانہ روات پولیس نے 3 کم سن طالبات سے مبینہ زیادتی اور فحش حرکات کے الزام میں سکول ٹیچر کو گرفتار کر لیامبینہ زیادتی اور فحش حرکات کا شکار ہونے والی تینوں بچیون کی عمر 7،9 اور 11 سال بتائی جاتی ہے متاثرہ بچی کی والدہ نے الزام لگایا کہ شکیل نامی سکول ٹیچرنے بچیوں کے ساتھ زیادتی ہم نے بچی کو پڑھنے کے لئے بھیجا تھا لیکن استادنے میری یتیم بچی کے ساتھ زیادتی کی ایس ایچ اوروات کمال نیازی کے مطابق شکیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…