اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک سے آئی ہوئی حسینہ ٹریسا جو کہ اپنے ساتھ 20 کلو ہیروئن لے کر جا رہی تھی لاہور ائیرپورٹ پر پکڑی گئی، تفصیلات کے مطابق اس کیس پر تفتیش کاعمل جاری تھا، تفتیش کے دوران ملزم شعیب نے بتایا کہ ٹریسا کو ہیروئن پشاور سے تعلق رکھنے والے ہارون نامی شخص نے دی اور لاہور میں آفتاب نے اس تمام معاملے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس کام کے لیے 5 ہزار یورو معاوضہ طے ہوا تھا،
اس کے علاوہ اس حسینہ کے قیام و طعام کا خرچ طارق نامی شخص نے لندن سے بھجوایا تھا، دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ ٹریسا نے پاکستان میں 25 دن قیام کیا اور وہ سب سے زیادہ دن گوجرانوالہ میں رہی، اس موقع پر اسے دو تین بار لاہور کی سیر بھی کرائی گئی، تفتیشی حکام کی جانب سے آفتاب اور ہارون کی تلاش ابھی جاری ہے اس کے علاوہ اس معاملے میں ملوث ملزمان کاکال ریکارڈ حاصل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے جس سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔