منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

حافظ سعیدکے خلاف کارروائی،باتیں بنانے والے کلبھوشن کو دہشت گردوں کی فہرست میں کیوں شامل نہیں کرتے؟پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو نامزد مشتبہ بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی ملک حافظ سعید اور ان سے منسلک تنظیموں کے خلاف

ٹھوس ثبوت دے تو بھرپور ایکشن لیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے کلبھوشن جادیو کو نامزد مشتبہ بین الاقوامی دہشت گرد وں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارشات پاکستان کا دورہ کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کے سامنے رکھیں۔پاکستان نے ٹیم کو بتایا کہ کس طرح بھارتی جاسوس تحریک طالبان، القاعدہ اور داعش کے ساتھ ملکر افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔کلبھوشن کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکرکام کرنے کے ٹھوس ثبوت بھی سلامتی کونسل کی جائزہ ٹیم کے حوالے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کی لسٹ کے مطابق اس وقت 27تنظیمیں اور 35افراد مبینہ طور پر پاکستان میں آپریٹ کر رہے ہیں ۔لشکر طیبہ ٗجماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت اور ان سے جڑے افراد کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچی تھی۔اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ تحریک طالبان اور افغانستان کا معاملہ بھی اٹھایا جہاں سے ملا فضل اللہ اور اسکے کمانڈرزمبینہ طور پر آپریٹ کررہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…