جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آصف زرداری رضا ربانی کے بعد چیئرمین سینٹ کیلئے کسے سامنے لانا چاہتے ہیں، اس شخص سے ان کا کیا رشتہ ہے سعد رفیق نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کر ڈالا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو جمہوریت کے لبادے میں اراکین کی خرید و فروخت کا گھنائونا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے،گالیاں دو الزام لگائو یا سازش کرو تمہیں

شرمناک جمہوریت کا دور واپس نہیں لانے دیں گے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جمہوری قوتیں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں گی اور تحریک انصاف بھی خبردار رہے ان کے ممبران بھی زرداری کی سودے بازی کے نشانہ پر ہیں ،زرداری کی کرپٹ سوچ نے میثاق ِ جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرادی نے بھٹوز کی پیپلز پارٹی کو بھائو تائو کا بازار بنائے رکھا ہے ، زرداری صاحب اپنی ہمشیرہ کو چیئرمین سینٹ بنوا کر نظام پر مسلط رہنا چاہتے ہیں ،سینٹ کنٹرول کرنے کے لئے زرداری ہر جماعت کے ممبران کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری کی بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلی سے ملاقات سینٹ الیکشن میں شرمناک ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے ۔ بلوچستان میں تبدیلی درحقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خرید وفروخت ہے ،زرداری نے بلوچستان سے سینٹ نشستیں لینے کے لئے جمہوریت کش سوچ کا ساتھ دیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…