پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

7سال میں 745پولیس مقابلے، 444افراد ہلاک کئے گئے رائو انوارکے کالے کرتوتوں پر مبنی رپورٹ میں ہولناک انکشافات

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پیش کی گئی سندھ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راؤ انوار کی ضلع ملیر میں تعیناتی کے 7 سال کے دوران 745 پولیس مقابلے ہوئے، جن کے دوران 444 ملزمان کو ہلاک کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 192 پولیس مقابلوں میں ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 553 کیسز میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران 89 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2012 کے پہلے 10 ماہ (جنوری سے اکتوبر) کے دوران سب سے زیادہ 195 پولیس مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں 183 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ اس عرصے کے دوران 276 گرفتاریاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2011 کے دوران 104 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ 5 مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 99 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں کے دوران 179 افراد گرفتار کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری سے اکتوبر 2012 کے دوران 195 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں18 افراد ہلاک ہوئے۔ 12 مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 183 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں کے دوران 276 افراد گرفتار کیے گئے۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ فروری سے جون 2013 کے دوران 9 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ 2 مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 7 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں کے دوران 17 افراد گرفتار کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2014 کے دوران 186 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں 152 افراد ہلاک ہوئے۔64 مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 122 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں

کے دوران 192 افراد گرفتار کیے گئے۔رپورٹ کے متن کے مطابق جنوری سے دسمبر 2015 کے دوران 76 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں 72 افراد ہلاک ہوئے۔32 مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 44 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں کے دوران 61 افراد گرفتار کیے گئے۔جنوری سے ستمبر 2016 کے دوران 80 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں 75افراد ہلاک ہوئے

۔34مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 46 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں کے دوران 77 افراد گرفتار کیے گئے۔جنوری سے دسمبر 2017 کے دوران 93 پولیس مقابلے رجسٹر ہوئے، جن میں 110 افراد ہلاک ہوئے۔41 مقابلوں میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 52 مقابلوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان مقابلوں کے دوران 89 افراد گرفتار کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 میں 2 پولیس مقابلے ہوئے،

جن کے دوران 8 افراد کو ہلاک کیا گیا جبکہ کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ راؤ انوار کو 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد آئی جی سندھ پولیس کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش پر ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…