انڈونیشیا میں 14سال سے قید کی سزا کاٹنے والا کینسر کے مریض پاکستانی شہری ذوالفقار کی وطن واپسی کی راہیں کھلنے لگیں

26  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں 14سال سے قید کی سزا کاٹنے والے کینسر کے مریض پاکستانی شہری ذوالفقار کی وطن واپسی کی راہیں کھلنے لگ گئیں، پاکستان کے دورے پر آنیوالے انڈونیشیا کے صدر سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی معاملہ اٹھائیں گے،

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں 14سال سے قید کی سزا کاٹنے والے کینسر کے مریض پاکستان شہری ذوالفقار کی وطن واپسی کیلئے حکومت پاکستان نے انڈونیشیا کے صدر سے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کے دورے پر آنے والے انڈونیشیا کے صدر سے ذوالفقار کی پاکستان کو حوالگی کی درخواست کریں گے۔ یہ بات وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرا’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں ذوالفقار کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے بتائی۔ واضح رہے کہ پاکستان شہری ذوالفقار گزشتہ 14برس سے انڈونیشیا میں قید کی سزا کاٹ رہاہے جہاں وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں اپنے آخری ایام گزار رہا ہے۔ ذوالفقار نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھی پاکستانی حکومت سے اس کی رہائی میں مدد کی اپیل کی تھی جبکہ اس کے اہل خانہ اور بوڑھی والدہ نے بھی انڈونیشین حکومت اور پاکستانی حکومت سے اپنے بیٹے کی وطن واپسی کی اپیل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…