اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قاتل عمران کا پہلا ڈی این اے مبینہ طور پر غائب کر دیا گیا تھا جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میں کلیئر قرار دیکر چھوڑ دیا گیا، سینئر صحافی صابر شاکر کے تہلکہ خیز انکشافات نے کیس کا رخ ہی موڑ دیا۔ تفصیلات کےمطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کے سیریل کلر عمران کا پہلا ڈی این اے مبینہ طور پر غائب کر دیا گیا تھا جبکہ اطلاعات ہیں
کہ عمران کا پہلا ڈی این اے تبدیل کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے کلیئر قرار دیکر چھوڑ دیا گیا۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ عمران کا پہلا ڈی این اے جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا جس کا مقصد اسے بچانا تھا تاہم اس کی مشکوک حرکات کے باعث پولیس کے کچھ لوگوں نے انفرادی طور پر اس پر نظر رکھنا شروع کر دی اور شک بڑھنے پر اس کو دوبارہ گرفتار کر کے ڈی این اے کرایا گیا اور دوسری مرتبہ ڈی این اےمیچ کر گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا۔