اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کی زینب اور دیگر بچیوں کے قاتل سیریل کلر عمران کی گرفتاری کے بعد اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور اس نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی بول نیوز کی رپورٹ کےمطابق سیریل کلر عمران نے دوران تفتیش اہم سیاسی شخصیات کا نام بھی لیا ہے جبکہ قاتل عمران کو لاہور میں سی ٹی ڈی نے اپنے سیل میں رکھا ہوا ہے جسے جائے واردات کی نشاندہی کیلئے قصور لایا جانا تھا مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس قصور نہیں لایا جا سکا
جبکہ سی ٹی ڈی اور جے آئی ٹی سے متعلق افسران نے قصور کا دورہ کیا ہے اور سیریل کلر عمران کی نشاندہی پر چند مکانات کا دورہ کیا ہے جن سےمتعلق اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ وہ اغوا کے بعد بچیوں کو ان مکانات میں لےکر آیا تھا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات کا نام آنے کےبعد پولیس معاملے کو خفیہ رکھتے ہوئے دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کیس کو جلد از نمٹانا چاہتی ہے۔