منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فیصل آباد چوروں نے پولیس کو ناک آؤٹ کر دیا، کتنے گھر اور کتنی دکانیں لوٹیں؟ کتنے موٹر سائیکلوں سے شہریوں کو محروم کیا گیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 25  جنوری‬‮  2018 |

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چوروں اور ڈاکوؤں نے پولیس کو ناک آؤٹ کردیا،بتیس وارداتوں کے دوران چھ گھر ،سات دکانیں لوٹ لی گئیں ،دس موٹر سائیکلیں اور ایک رکشے سے شہری محروم ،دس مویشی لوٹ لئے گئے ،پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن ایڈن گارڈن میں چوروں کے گروہ نے شرافت علی کے گھر سے قیمتی گھریلو سامان اورنقدی اڑا لی ،چمڑا منڈی گلی نمبر پانچ میں زوہیب کی بہن کے گھر سے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے

گرین ٹاؤن میں ریاض کے گھر سے گھر یلو ملازمہ تین تولے زیورات لیکررفو چکر ہو گئیں ،کینال روڈ فاروق آبادمیں ابراہیم کے گھر سے چوروں کا گروہ بیس ہزار کی نقدی و دیگر سامان لے اڑے،نیشنل کالج سے چور کمپیوٹر اور قیمتی سامان لے گئے ،مقبول روڈ میں سلمان کی ورکشاپ سے قیمتی سامان چوری ہو گیا،نور پور میں چوروں نے شہزاد کی دکان کے تالے توڑ کر دس عدد پمپ چوری کرلئے ،رشید آباد میں اصغر علی کی دکان کی چھت پھاڑ کر نقدی و قیمتی سامان لے گئے ،اے بی سی روڈ پر افضال کے دکان کے تالے توڑ کرچور بیس ہزار کی نقدی لے گئے ،وارث پورہ میں فہیم کی دکان سے پچاس ہزار کی نقدی و دیگر سامان چرا لیا گیا اسلام پورہ میں مشتاق کی دکان سے پینتیس ہزار کی نقدی و دیگر سامان چوری ہو گیا ،اسلام پورہ میں بابر کی دکان سے دس ہزار کی نقدی چوری ہو گئی ،150ر ب میں اسلم کے ڈیرے سے مسلح ڈاکوؤں نے اسے زدوکوب کرتے ہوئے دس عدد بھیڑیں چھین لیں ڈاکو مزدا پر سوار ہو کرفرار ہوگئے گٹ والا پارک میں احسان سے چار مسلح افراد نے اپلائیڈ فار چائنہ موٹر سائیکل چھین لی ،مسلم ٹاؤن میں تنویر ،گٹ والا پارک میں فرحان ،،چھوٹی ڈی گراؤنڈ میں عثمان ،موضع پنڈی شیخ میں احمد نواز ،میاں کالونی میں اسلام ،جمیل پارک میں قمر ،بابر چوک میں عامر علی ،جھنگ بازار چوک سے شرافت علی کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ،

جبکہ 78گ ب میں ساجد سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور نقدی سات ہزار چھین لی ،پرتاب نات میں ایاز کا چنگ چی رکشہ چور لے اڑے ،منڈی کوارٹر میں غلام رسول مسلح افراد پانچ ہزار کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،شہزاد کالونی میں اظہر سے بتیس ہزار کی نقدی چھینی گئی ،آئیڈیل سویٹس میں علی اکبر سے مسلح افراد موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،آئیڈیل سویٹس میں علی اکبر سے جھمرہ اسٹیشن پر عاشق ،کچہری بازار میں وسیم ،

سیم پل منڈی روڈ میں نصیر سے موبائل فونز و نقدی چھین لی گئی ،71گ ب میں توقیر کے گھر سے مسلح افراد دو بکریاں تین موبائل فونز و دیگر سامان چھین کرلے گئے ،تاج کالونی میں اظہار علی کے گھر سے مسلح ڈاکو لاکھوں کی نقدی و دیگر قیمتی وسامان چھین کر فرار ہوگئے ‘آ ج دوپہر غلام محمد آ باد کے صدر بازار میں میزان بنک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر آنے والے چاندنی چوک کے رہائشی نعمان کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر اس سے ڈیرھ لاکھ روپے اور قیمتی موبائل فون چھین لئے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…