بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

منڈی بہاؤالدین کے لئے وزیراعلی کا تحفہ، آج اہم پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد!!

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)قائد کا خواب مستحکم پاکستان، اس خواب کی عملی تعبیر پنجاب ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر نگرانی پنجاب کے تمام تر شعبہ جات میں کئی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔ تعمیر و ترقی کا یہ سلسلہ صوبائی دارلحکومت لاہور سے شروع ہوا جو اب پنجاب بھر میں پھیل چکا ہے۔ دو روز قبل زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیہ میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتاح کیا اور آج منڈی بہاؤالدین کے تعلیمی، حفظان صحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

منڈی بہاؤالدین کی عوام کے لئے شعبہ صحت میں 1.172ملین روپے کی لاگت سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔صحت کی بنیادی سہولیات کیفراہمی یقینی بنانے کے لئے میٹرنٹی ہسپتال پھالیہ،چلڈرن ہسپتال منڈی بہاؤالدین،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ملکوال،ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین،آر ایچ سی مرالہ اور آر ایچ سی راں قائم کیے گئے جبکہ بی ایچ یو بوسال تا آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔منڈی بہاؤ الدین میں اعلیٰ تعلیم کا معیار قائم رکھنے کے لئے 682.997 ملین روپے کی لاگت سے نئے تعلیمی اداروں کی بنیادیں رکھی گئیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بوسال سکھااورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین رکن کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ہریا،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کٹھیالہ خورداورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین واسو کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز رکن اورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھیرووال کی تعمیر 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گی۔دوسری جانب 44 طلبہ و طالبات کے سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے اور 575 سکولوں میں تعلیم کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔تعلیمی اور صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ آمد و رفت میں سہولت کے لئے سڑکو ں کی تعمیر و توسیع پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کل 682.997 ملین روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و کشادگی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔2250. ملین روپے کی لاگت سے دریائے جہلم کے پل کی تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ سالم انٹرچینج سے پھالیہ براستہ منڈی بہاؤالدین ڈبل سائیڈ روڈ،پھالیہ تا سیال موڑ انٹرچینج براستہ بھیرووال ٹاہلی اڈہ اورریلوے پھاٹک کی کشادگی بھی اس ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔کھیلوں کے فروغ کےلئے قائد اعظم اسٹیڈیم، پیر یعقوب شاہ اسٹیڈیم اور اسپورٹس کیمپلس کا قیام بھی زیر عمل ہےجبکہ ضلع بھر میں 150 ملین روپے کی لاگت سے بنیادی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈ یشن بھی کی گئی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…