بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اسحاق ڈارکے فلاحی اداروں کے بینک اکانٹس فعال کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرسرپرستی چلنے والے فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فانڈیشن کے اکاونٹس کھولنے سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ بدھ کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے زیرسرپرستی چلنے والے فلاحی اداروں ہجویری ٹرسٹ اور ہجویری فانڈیشن کے اکاونٹس کھولنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔اسحاق ڈارکی طرف سے ان کے وکیل قاضی مصباح الحسن پیش ہوئے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہجویری فائونڈیشن ایک سے زیادہ منصوبے چلارہا ہے، ہجویری فانڈیشن 5 سے 6 کروڑ روپے مختلف اسپتالوں کو ڈائیلاسز کے لئے دے رہا ہے، ہجویری فانڈیشن ہی ہجویری ٹرسٹ کو فنڈز دے رہا ہے، ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے جس میں سیکڑوں بچے زیر کفالت ہیں، ٹرسٹ کا پیسہ کوئی غلط استعمال کیسے کرسکتا ہے ۔ ہم نے 3 سال کے اخراجات کے حوالے سے دستاویزات جمع کرادی ہیں۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرعمران شفیق نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہجویری ٹرسٹ میں یتیم بچے رہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ بچوں کی کفالت رک جائے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فلاحی ادارے کا غلط استعمال کیا گیا، ادارہ اچھے مقصد کیلئے بنا لیکن غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 31جنوری تک کے لیے محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…