بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف زینب کے قاتل کو پکڑنے کا کریڈٹ پولیس کو دیتے رہےجبکہ جانتے ہیں تمام کاوشیں ناکام ہونے کے بعد ملزم کی نشاندہی کس شخص نے کی تھی، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی آج نیوز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زینب کا قاتل عمران پولیس کی کوششوں سے نہیں بلکہ زینب کے چچا کی وجہ سے پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی آج نیوز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زینب کا قاتل عمران پولیس یا تفتیشی ٹیموں کی کاوشوں سے نہیں بلکہ زینب کے چچا کی وجہ سے پکڑا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہعمران

جب پہلی مرتبہ پولیس تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا تو وہ علاقے سے فرار ہو کر پاکپتن چلا گیا تھا، اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرنے کیلئے داڑھی ختم کر کے شیو کرا لی تھی۔ جب وہ دوبارہ علاقے میں واپس آیا تو زینب کے چچا کو اس کے شیو کرنے پر اس پر شک گزرا جس پر انہوں نے اس بات کا ذکر پولیس سے کیا جس پر پولیس نے اس کی نگرانی شروع کر دی تھی اور پھر جیسے ہی وہ شکوک کی تمام کیٹیگریز پر پورا اترا اسے گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ زینب قتل کیس میں پولیس کی نا اہلی اور نالائقی کھل کر سامنے آئی ہے۔ زینب قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی زینب کے اہل خانہ نے ہی پولیس کو فراہم کی تھی جبکہ ملزم کی نشاندہی بھی زینب کے چچا نے ہی کی ہے۔دوسری جانب میـڈیا رپورٹس کے مطابق زینب کے قاتل کو پولیس نے 20جنوری کو پکڑ لیا تھا جبکہ اس سے متعلق بتایا بعد میں گیا۔ ذرائع کے مطابق اس پولیس ملزم سے تفتیش کے علاوہ اس کے پولی گرافک ٹیسٹ اور دیگر شواہد سے متعلق مکمل تصیق کے بعد ہی اس کی گرفتاری کا اعلان کرنا چاہتی تھی تاکہ بعد میں کسی قسم کا کوئی سقم سامنے آنے پر شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ پولیس کی کارکردگی پر پہلے کی وارداتوں اور زینب قتل کی وجہ سے پہلے ہی سوالات اٹھ چکے تھے اور پولیس شدید دبائو میں تھی۔ گزشتہوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب سمیت کئی بچیوں کے قتل میں ملوث درندے کی

گرفتاری کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعات میں ملوث عمران نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرلیا، ڈی این اے رپورٹ سے بھی قاتل کی تصدیق ہوگئی۔ زینب کے قتل میں ملوث سیریل کلر عمران کو شبانہ روز محنت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔قاتل قصور کا رہائشی 24 سالہ اور ایک سیریل کلر ہے،میرا بس چلے تو ملزم کو چوراہے پر پھانسی دیدوں ،

تاہم ہم سب قانون کے تابع ہیں، متعلقہ عدالت کے جج سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بھیڑیے کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ہمراہ زینب کے والد، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران بھی موجود تھے، خادم اعلیٰ نے قصور میں زینب سمیت کمسن بچیوں کے اغواء4 ، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری

کا باضابطہ اعلان کیا۔ان کا کہنا ہے کہ زینب کے قتل پر قوم کے دل رنجیدہ ہیں، جے آئی ٹی نے دن رات کام کیا، 14 روز کی شب و روز محنت کا ثمر زینب کے قاتل کی گرفتاری کی صورت میں ملا، کرائم سین سے ملنے والے شواہد اور ڈی این اے سے ملزم کا جرم 100 فیصد ثابت ہوچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قصور سے گرفتار درندہ صفت 24 سالہ عمران سیریل کلر ہے، پنجاب پولیس اور پنجاب کی

کیبنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تحقیقات میں مدد پر آرمی چیف، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام انٹیلی جنس اداروں اور ڈی جی فارنزک لیب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تحقیقات کرنے والے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران خادم اعلیٰ نے اپنے افسران کیلئے تالیاں بھی بجوادیں۔وہ بولے کہ 1150 ڈی این اے ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کے بعد اس درندے کو قابو کیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ

میچ ہونے کے بعد ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا، جس کے تحت حتمی طور پر قاتل کا تعین ممکن ہوسکا، ملزم عمران نے پولی گراف ٹیسٹ کے دوران اپنے تمام کالے کرتوتوں کا اعتراف کرلیا۔شہباز شریف نے کہا کہ زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل درندے کو گرفتار کرکے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا، دوسرا مرحلہ اس بھیڑیے کو انجام تک پہنچانا ہے، میرا دل بھی چاہتا ہے کہ اس درندے کو چوک پر لٹکایا جائے

تاہم ہم سب قانون کے تابع ہیں، متعلقہ عدالت کے جج سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بھیڑیے کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کیس میں ہر ممکن طور پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور واقعے پر احتجاج کرنیوالوں پر بھی کڑی تنقید کی بولے کہ اس معاملے کو لوگوں نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا،

ایسے واقعات سے بچنے اور ملزموں کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے قانون میں ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مردان کی عاصمہ بھی ہماری بیٹی ہے، اس واقعے میں ملوث درندے کو بھی گرفتار کرنا چاہئے، شہباز شریف نے مردان واقعے پر پختونخوا حکومت کو پنجاب کی فارنزک لیب استعمال کرنے کی پیش کش بھی کردی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی

معصوم بچی اسما بھی ہماری بیٹی ہے ، کے پی حکومت سے درمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ پنجاب کی فرانزک لیب سے ٹیسٹ کروائے اس سے اسما کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی ، سندھ حکومت سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے کیسز میں فرانزک ٹیسٹ پنجاب فرنزک لیب سے کروائے ، پنجاب فرانزک لیب پورے جنوبی ایشیا میں سب سے اچھی لیب ہے، اس معاملے پر ہم نے سیاست نہیں کرنی ۔

زینب قتل کی تحقیقات کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ کرنے والی پنجاب فرانزک لیب کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ انہیں محمد عمران کا ڈی این اے سیمپل 20 جنوری کو موصول ہوا جس کے نمونے چیک کیے گئے۔ڈی جی فرانزک لیب نے کہا کہ اگر پنجاب فرانزک سائنس لیب نہ ہوتی

تو مجرم نہ پکرا جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی آبادی تقریباً 7 ارب ہے اور ہر شخص کا ڈی این اے دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، محمد عمران کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ اسی نے یہ جرم کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…