ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

جس وقت عمران نے زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اس کے گھر میں اس کے والد کا سوگ چل رہا تھا، گرفتاریسے چار روز قبل اہل محلہ کو کہا کہ مجھے۔۔ظالم درندے کو کیا چیز نظر آنے لگ گئی تھی

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قاتل عمران کی گزشتہ روز گرفتاری کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کی۔ عمران نے دوران تفتیش زینب کے علاوہ دیگر بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ عمران کی گرفتاری کے بعد اہل علاقہ نے میڈیا نمائندوں کے سامنے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران

علاقہ میں اس سے پہلے بھی اپنی مشکوک حرکات کی وجہ سے ناپسند کیا جاتا تھا۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ عمران کاوالد ذہنی مریض تھا جس کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق جس وقت عمران نے زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اس وقت اس کے اپنے گھر میں اس کے والد کا سوگ چل رہا تھا۔ ایک مقامی شخص نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے چار روز قبل عمران سے اس کی ملاقات ایک دکان پر ہوئی تھی اس ملاقات میں وہ کافی گھبرایا ہوا تھا جس پر میں نے وجہ معلوم کی تو اس نے بتایا کہ زینب کیس میں پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے بہت ڈر لگ رہا ہے۔گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب سمیت کئی بچیوں کے قتل میں ملوث درندے کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعات میں ملوث عمران نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرلیا، ڈی این اے رپورٹ سے بھی قاتل کی تصدیق ہوگئی۔ زینب کے قتل میں ملوث سیریل کلر عمران کو شبانہ روز محنت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔قاتل قصور کا رہائشی 24 سالہ اور ایک سیریل کلر ہے،میرا بس چلے تو ملزم کو چوراہے پر پھانسی دیدوں ، تاہم ہم سب قانون کے تابع ہیں، متعلقہ عدالت کے جج سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بھیڑیے کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ہمراہ زینب کے والد، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران بھی موجود تھے، خادم اعلیٰ نے قصور میں زینب سمیت کمسن بچیوں کے اغواء4 ، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان کیا۔ان کا کہنا ہے کہ زینب کے قتل پر قوم کے دل رنجیدہ ہیں، جے آئی ٹی نے دن رات کام کیا، 14 روز کی شب و روز

محنت کا ثمر زینب کے قاتل کی گرفتاری کی صورت میں ملا، کرائم سین سے ملنے والے شواہد اور ڈی این اے سے ملزم کا جرم 100 فیصد ثابت ہوچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قصور سے گرفتار درندہ صفت 24 سالہ عمران سیریل کلر ہے، پنجاب پولیس اور پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تحقیقات میں مدد پر آرمی چیف، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام انٹیلی جنس اداروں اور ڈی جی فارنزک لیب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

تحقیقات کرنے والے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران خادم اعلیٰ نے اپنے افسران کیلئے تالیاں بھی بجوادیں۔وہ بولے کہ 1150 ڈی این اے ٹیسٹ کی جانچ پڑتال کے بعد اس درندے کو قابو کیا گیا، ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے کے بعد ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کیا گیا، جس کے تحت حتمی طور پر قاتل کا تعین ممکن ہوسکا، ملزم عمران نے پولی گراف ٹیسٹ کے دوران اپنے

تمام کالے کرتوتوں کا اعتراف کرلیا۔شہباز شریف نے کہا کہ زینب سمیت کئی بچیوں کے قاتل درندے کو گرفتار کرکے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا، دوسرا مرحلہ اس بھیڑیے کو انجام تک پہنچانا ہے، میرا دل بھی چاہتا ہے کہ اس درندے کو چوک پر لٹکایا جائے تاہم ہم سب قانون کے تابع ہیں، متعلقہ عدالت کے جج سے درخواست کرتا ہوں کہ اس بھیڑیے کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کیس میں ہر ممکن طور پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور واقعے پر احتجاج کرنیوالوں پر بھی کڑی تنقید کی بولے کہ اس معاملے کو لوگوں نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، ایسے واقعات سے بچنے اور ملزموں کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے قانون میں ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ

مردان کی عاصمہ بھی ہماری بیٹی ہے، اس واقعے میں ملوث درندے کو بھی گرفتار کرنا چاہئے، شہباز شریف نے مردان واقعے پر پختونخوا حکومت کو پنجاب کی فارنزک لیب استعمال کرنے کی پیش کش بھی کردی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی معصوم بچی اسما بھی ہماری بیٹی ہے ، کے پی حکومت سے درمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ پنجاب کی فرانزک لیب سے ٹیسٹ کروائے اس سے اسما کے

قاتلوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی ، سندھ حکومت سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے کیسز میں فرانزک ٹیسٹ پنجاب فرنزک لیب سے کروائے ، پنجاب فرانزک لیب پورے جنوبی ایشیا میں سب سے اچھی لیب ہے، اس معاملے پر ہم نے سیاست نہیں کرنی ۔زینب قتل کی تحقیقات کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ کرنے والی پنجاب فرانزک لیب کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ انہیں محمد عمران کا ڈی این اے

سیمپل 20 جنوری کو موصول ہوا جس کے نمونے چیک کیے گئے۔ڈی جی فرانزک لیب نے کہا کہ اگر پنجاب فرانزک سائنس لیب نہ ہوتی تو مجرم نہ پکرا جاتا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی آبادی تقریباً 7 ارب ہے اور ہر شخص کا ڈی این اے دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، محمد عمران کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ اسی نے یہ جرم کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…