کراچی(این این آئی)معیشت میں بہتری کے معاملے میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑ گئی ۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اقتصادی ترقی میں پاکستان کا 47 واں جبکہ بھارت 62 ویں نمبر پرہے۔ معیشت کے حوالے سے ناروے پھر بازی لینے میں کامیاب رہا۔ بی جے پی کی حکومت کے معیشت میں بہتری کے پراپیگنڈے کی ہوا ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ نے نکال دی۔ورلڈ اکنامک فورم نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ اقتصادی صورتحال میں بہتری کے باعث پاکستان 59 میں سے
47 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں معاشی ترقی کی شرح 3.5 رہی ۔ دوسری جانب بھارت اس حوالے سے مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔فہرست میں بھارت 62 ویں نمبر پر ہے۔ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں لیتھوینیا کاپہلا اور ہنگری کا دوسرا نمبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں چین 26 جبکہ ایران 27 ویں نمبر پر ہے۔ناروے جدید ترین معیشت کے لحاظ سے بدستور سرفہرست ہے۔ اس فہرست میں برطانیہ کا 21 واں جبکہ امریکا کا 23 واں نمبر ہے ۔