پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

یہ فوج کا کام نہیں! رانا ثناء اللہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بیان کیخلاف کھل کربول پڑے

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کو دباؤ کا سامنا کر نا چاہیے ٗ اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید نہیں گھبرانا چاہیے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کے دور ان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) پر تنقید سے متعلق سوال پر

وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب کو دباؤ کا سامنا کرنا چاہیے اور اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید سے نہیں گھبرانا چاہیے جس طرح وہ اپنے معاملات میڈیا پر جاری کرواتے ہیں اسی طرح دوسری جانب سے جو موقف میڈیا پر آئے تو اسے برداشت کرنا چاہیے۔نہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیب سے متعلق سازش کی جو بات کی ہے اس کی ایک وجہ نیب کا طریقے کار ہے جس پر اعتراض اٹھانے کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو چاہیے کہ وہ قانون اور ضابطے کو ملحوظ خاطر رکھیں ٗنیب کا لوگوں کو صرف اس لیے بلا لینا یا نوٹس جاری کردینا کہ بریکنگ نیوز بن جائیگی اور ایسا لگے گا کہ نیب بہت بڑا کام کر رہا ہے، تو یہ عمل ٹھیک نہیں۔ایک سوال پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن ان کے اس بیان پر کہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچ رہے ہیں سے نہیں، اس بات کا فیصلہ عوام ہی کو کرنے دیا جائے اور اگر عوام کو ہی یہ فیصلہ کرنے دیا جارہا ہوتا تو آج ہمارے حالات بہت بہتر ہوتے اور الیکشن ہی جمہوریت کا ایک مرحلہ ہے جس کے ذریعے عوام اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…