اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

نقیب محسود کے ساتھ 3دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات شروع،محمد اسحاق،نذرجان اور نسیم اللہ کہا ں کے رہائشی تھے؟ تفصیلات جاری

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار احمد کی ٹیم کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں نقیب محسود کے ساتھ تین دیگر ملزمان کی ہلاکت کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے ملک بھر کی پولیس کو خط لکھ کر تینوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق بی آئی ایس پی نے پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط لکھ کر تینوں ملزمان کا

کرمنل ریکارڈ طلب کرلیا۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کراچی سمیت سندھ کے تمام ڈی آئی ڈیز کو بھی تینوں ملزمان کے بارے میں معلومات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ہلاک ہونے والا محمد اسحاق بہاولپور کے نواحی علاقے احمد پور شرقیہ کا رہائشی تھا۔دوسرا ملزم نذر جان ساوتھ وزیرستان ایجنسی کے علاقے لڈا کا رہائشی تھا۔تیسرا ملزم نسیم اللہ جنوبی وزیرستان کا رہائشی تھا۔تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر تصاویر اور دیگر تفصیلات خط کے ذریعے پولیس کو فراہم کردی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…