اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

ساہیوال زہر دے کر بیوی کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے خاوند اور دو سا تھیوں کیخلا ف 16ماہ بعد مقدمہ درج ،افسوسناک انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک 96سکس آر میں خاوند نے بیوی کو بد چلنی کے شبہ میں قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچایا عدالت کے حکم پر پولیس نے 16ماہ بعد خاوند،اسکے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔واقعات کے مطابق امیر داد معافی کے الہیٰ بخش کی بیٹی خالدہ کی شادی عر صہ سات سال قبل چک 96سکس آر کے ریاض سے ہوئی لیکن میاں نے بیوی پر بد چلنی کا الزام لگایا جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا اور خاوند ریاض نے 26ستمبر 2016کی رات کو دودھ میں

زہر دے دیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی 27ستمبر کو صبح سوا تین بجے خالدہ ہسپتال میں دم توڑ گئی تو اسے دفن کرا دیا گیا ۔جس کے بعد خالدہ کے باپ الہیٰ بخش کی رپورٹ پر عدالت کے حکم پر قبر کشائی کے بعد خالدہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور زہر کی تصدیق ہو گئی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس فرید ٹاؤن نے 16ماہ بعد محمد ریاض اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…