بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دھرتی کو 100فیصد محفوظ بنا نے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، احسن اقبال

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا‘ موجودہ حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کی‘ دھرتی کو 100فیصد محفوظ بناتے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی‘ ہم پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر بنانا چاہتے ہیں‘ ملک میں امن کی قیمت شہداء نے اپنے خون سے ادا کی ۔

پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے‘ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں تمام رنگ اسے خوبصورت بناتے ہیں۔ منگل کو احسن اقبال نے پولیس لائنز میں پاسنگ آئوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ ملک میں امن کی قیمت شہداء نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاس آئوٹ ہونے والوں کو اپنے حلف کی لاج رکھنا ہوگی ہمیں اپنے جوانوں کی مہارت پر فخر ہے جوانوں کی مہارت اور صاحیتیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جوانوں نے اس بات کا ثبوت دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے پاکستان کی بیٹیاں بھی شانہ بشانہ شریک ہیں۔ ماضی میں ملک دہشت گردی کی وجہ سے اقتصادی بدحالی کا شکار تھا سکیورٹی کی ناگفتہ بہ صورتحال کی وجہ سے کوئی سرمایہ لگانے کو تیار نہیں تھا حکومت نے چیلنجز کو قبول کیا اور بجلی سمیت دیگر بحرانوں پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دس ہزار میگا واٹ اضافی بجلی نظام میں شامل کی۔ بجلی کی قلت کو پورا کرنا غیر معمولی کامیابی ہے۔ دھرتی کوسو فیصد محفوظ بنانے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پرامن ‘ خوشحالی‘ متحدہ پاکستان دے کر جانا چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر بنانا چاہتے ہیں۔ مذہب کی بنیاد پر منافرت رکھنا تحریک پاکستان سے غداری ہے۔ پاکستان میں کسی مذہب کے ساتھ تعصب نہیں برتا جاتا پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں تمام رنگ اسے خوبصورت بناتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…