ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نیب کی کارکردگی پر کوئی شک نہیں ،اعجاز چوہدری

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر ان کی جماعت کو اب ذرا بھی شک نہیں ہے کیونکہ یہ ادارہ اس وقت درست سمت میں کام کررہا ہے۔ایک انٹرویومیں اعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف نے جس طرح نیب میں پیش ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اس کو تنقید کا نشانہ بنایا وہ بالکل نامناسب ہے اور بظاہر لگتا ہے انہیں اپنی کرپشن کے حوالے سے خوف محسوس ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی اپنے دور میں صرف یہی پالیسی رہی ہے کہ کسی طرح سے اداروں کو بدنام کیا جائے اور اسی لیے جو فیصلہ بھی ان کے خلاف آجائے یہ اشاروں میں سازش کی باتیں شروع کردیتے ہیں۔شہاز شریف کی جانب سے نیب کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریک انصاف کا کاسہ لیس کہنے پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے، لہذا ان کی جماعت عدلیہ اور ریاستی اداروں کا ہر طرح سے احترام کرنا جانتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی یہی حکمت عملی رہی ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے اداروں کے سربراہاں کا تقرر بھی ان کی خواہش سے ہو تاکہ جب کوئی مخالفت میں فیصلے دے یا ان کا احتساب کرے تو وہ بْرا کہلاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 9 سالوں میں جتنی کرپشن پنجاب میں ہوئی، وہ کہیں اور نہیں ہوئی اور اسی لیے آج جب نیب ان سے سوال کررہا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔چیئرمین عمران خان کی جانب سے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ استعمال کیے جانے پر بات کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ان کا مؤقف ابھی بھی وہی ہے اور جو عمران خان نے کہا وہ بلکل درست بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بیان پر کبھی معذرت نہیں کریں گے کیونکہ جس پارلیمنٹ نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنایا اور جہاں پھر ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی اس کیلئے یہ لفظ بالکل ٹھیک تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…