اسلام آباد (این این آئی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب کو دبائو کا سامنا کر نا چاہیے ٗ اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید نہیں گھبرانا چاہیے ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کے دور ان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قومی احتساب بیورو (نیب) پر تنقید سے متعلق سوال پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب کو دباؤ کا سامنا کرنا چاہیے اور اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تنقید سے نہیں گھبرانا چاہیے ۔
جس طرح وہ اپنے معاملات میڈیا پر جاری کرواتے ہیں اسی طرح دوسری جانب سے جو موقف میڈیا پر آئے تو اسے برداشت کرنا چاہیے۔نہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیب سے متعلق سازش کی جو بات کی ہے اس کی ایک وجہ نیب کا طریقے کار ہے جس پر اعتراض اٹھانے کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو چاہیے کہ وہ قانون اور ضابطے کو ملحوظ خاطر رکھیں ٗنیب کا لوگوں کو صرف اس لیے بلا لینا یا نوٹس جاری کردینا کہ بریکنگ نیوز بن جائیگی اور ایسا لگے گا کہ نیب بہت بڑا کام کر رہا ہے، تو یہ عمل ٹھیک نہیں۔ایک سوال پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن ان کے اس بیان پر کہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچ رہے ہیں سے نہیںٗ اس بات کا فیصلہ عوام ہی کو کرنے دیا جائے اور اگر عوام کو ہی یہ فیصلہ کرنے دیا جارہا ہوتا تو آج ہمارے حالات بہت بہتر ہوتے اور الیکشن ہی جمہوریت کا ایک مرحلہ ہے جس کے ذریعے عوام اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں۔