بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ساہیوال میں افسوسناک واقعہ، 24سالہ شادی شدہ لڑکی پر مسلح افراد کا تشدد ،منہ کالا کر کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ کر گھمایا گیا ،مقامی سیاسی رہنما ملوث

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن)رسول پور کالونی میں بہن کو بری راہ پر چلانے کے شبہ میں ایک 24سالہ شادی شدہ لڑ کی سونیا کنول پر 7مسلح افراد کا تشدد منہ کالا کر کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دئے اور کونسلر کے ڈیرہ پر گھمایا ۔کونسلر سمیت 5ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق رسول پور کالونی کے عبد الطیف کے بیٹے وسیم اعجاز کو شبہ تھا کہ اس کی بہن اور ایک لڑ کے قیوم نامی کے دوران پیغام رسانی سونیا کنول کر تی ہے اور اسے بری راہ پر چلا رہی ہے

جس پر اسے اس کے گھر میں دا خل ہونے پر پابندی لگا دی لیکن وہ آج پھر قیوم کے چند کوائف لے کر ان کے گھر پہنچ گئی وسیم اعجاز اس کے بھائی محمد علی اور باپ محمد لطیف نے سونیا کنول کو قابو کر لیا اور کونسلر کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں عبد الطیف ،محمد علی ،وسیم اعجاز ،عامر شہزاد اور شاہد ملک کونسلر نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اس پر تشدد کیا اس کا منہ کالا کر کے اور سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں اور اسے پھر وہاں گھمایا جس کے بعد پولیس تھانہ غلہ منڈی کو رپورٹ ملی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر شاہد ملک کونسلر اور اسکے چار ساتھیوں عبد الطیف،وسیم اعجاز ،محمد علی اور عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا اور سونیا کنول کی رپورٹ پر سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اورسونیا کنول کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کرایا گیا جس میں اسکے سر بال اور بھنویں وغیرہ کاٹنے،تشدد کے الزامات کی تصدیق ہو گئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…