مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) ننھی بچی عاصمہ کا دسویں روز بھی گرفتار نہ ہوسکا تاہم ضلع کونسل کے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء آپس میں الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق ننھی بچی عاصمہ کا قاتل دسویں روز بھی گرفتار نہ ہوسکا ٗ کمسن کے والدین کو انصاف دلانے کیلئے بلایا جانیوالا مردان کی ضلعی حکومت کا اجلاس ہنگامے کی نذر ہو گیا۔ پی ٹی آئی ارکان آپس میں ہی لڑ پڑے۔ خوب گالم گلوچ بھی ہوئی۔
پی ٹی آئی رکن واجد علی نے ضلعی انتظامیہ پر کرپشن کا الزام لگایا تو دوسرے رکن ڈاکٹر شیر بہادر آستینیں چڑھا کر اپنے ہی ساتھی کیخلاف میدان میں آ گئے ٗ ہلڑ بازی اور شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ضلعی حکومت نے چیف جسٹس سے 4 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ متاثرہ خاندان کے لئے 20 لاکھ روپے امداد کی منظوری بھی دی۔