جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،وزیر دفاع

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد/چری کوٹ (آ ئی این پی ) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

پیر کو ترجما ن وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے آزاد کشمیر میں ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر وزیر دفاع نے اگلے مورچوں کا دورہ کرکے جوانوں سے ملاقات کی،کور کمانڈر راولپنڈی اور جی او سی نے وزیر دفاع کو ایل او سی کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔وزیر دفاع نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے مورال کو سراہا اور کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر گولہ باری کرنا قابل مذمت ہے گزشتہ سال 2017میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے وطن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت کے باعث قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے، پاک فوج دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وزیر دفاع نے کہا اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…