جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

30مئی تک حکو مت کو کچھ نہیں ہوگا جمہوری طریقہ سے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر یں گی ،عابد شیر علی

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت توا نا ئی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کے قا ئد میاں نواز شریف کو ملک سے دہشت گردی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر نے ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا نے کی سزا دی دگئی انکا کا قصور صرف اتنا ہے کہ ہے انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کیا سی پیک جیسا عظیم منصو بہ شروع کیا نیب کے ضمنی ریفرنس کا حال بھی پہلے مقدمات جیسا ہو گا ۔

نیب ان پر کرپشن کا ایک ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی پنڈی کے شیطان کا ہر فال جھوٹا نکلا شرم پھر نہیں آتی لال حو یلی کے با ہر طوطا فال نکالنے کا کام شروع کرلے پہلے اپنے فال نکا لے طوطا جھوٹ نہیں بو لے گاوہ گز شتہ روز پریس کلب میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پار لیمنٹ پر نہیں خود اپنے آپ پر لعنت بھیجی 22کروڑ عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا وہ ساڑھے 4سال اسی قومی اسمبلی سے تنخواہ سمیت تمام مراعات لیکر حرام کر لی اسے ملک کے مقدس ادارے پر لعنت بھجتے ہو ئے شرم آنی چا ہیے تھی مگر بے شرموں کا شرم نا می کسی چیز سے کو ئی تعلق نہیںانہوں نے کہا کہ نیب نے ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹ پر ضمنی ریفرنس دا ئر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ان کے خلاف نہ پہلے کرپشن کا کو ئی ثبوت سا منے آیا نہ ہی اب آئے گا انہیں صرف ملک کو ایٹمی قوت ملک بھر میں موٹرویزاور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نے کی سزادی گئی شیخ رشید کو سخت تنقید کا نشا نا بنا تے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ گز شتہ سا ڑھے 4سالوں سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے کہ حکو مت اس عید پر ختم ہو جا ئے اس بکرا عید پر قربا نی ہو گی مگر کچھ نہیں ہوا پھر بھی اسے شرم نہیں آتی اب پنڈی کا جھوٹا نجو می لال حو یلی کے با ہر طو طا فال نکالنے کا  کام شروع کر دے اور سب سے پہلے اپنا فال نکالے کیو نکہ طوطا جھوٹ نہیں بو لے گا شیخ کی اصلیت بتا دیگا انہوں نے کہا کہ 30مئی تک حکو مت کو کچھ نہیں ہوگا جمہوری طریقہ سے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر یں گی الیکشن کے بعد جمہوری طریقہ سے اقتدار منتخب نما ئندوں کو منتقل ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…