منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کے خلاف استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیان قلمبند

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گے ،چوتھے گواہ قابوس عزیز کا مکمل بیان قلمبند نہ ہو سکا، احتساب عدالت نے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار، لاہور علی اکبر بھنڈر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔گواہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ نیب کے نوٹس پر اگست 2017 میں نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے۔گواہ کے مطابق نیب کے نوٹس میں اسحاق ڈار اور ان کی فیملی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے نیب کو اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔گواہ کے مطابق انہوں نے اسحاق ڈار اور ان کی فیملی کی موضع بھٹیاں تحصیل رائیونڈ میں 2 کنال 19 مرلے کی جائیداد کی تفصیلات نیب کو دیں۔سماعت میں اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ استغاثہ کے چوتھے گواہ قابوس عزیز کا مکمل بیان قلمبند نہ ہو سکا۔قابوس عزیز نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میں نے جس دن ریکارڈ ترتیب دیا اس کے اگلے ہی دن ملازمت سے برطرف کر دیاگیا، لہذا ریکارڈ کے لیے ڈائریکٹر آپریشنز نادرا کو طلب کیا جائے۔سماعت کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…