بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان نے کابل میں ہوٹل پردہشت گردانہ حملے کا الزام بھی لگادیا، پاکستان کا شدید ردعمل،دہشت گردی سے نمٹنے کا طریقہ بتادیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پردہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بین الریاستی تعاون انتہائی اہم ہے۔ اتوار کو دفتر خار جہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کابل میں ہوٹل پرہولناک دہشت گرد حملے کی سخت مذمت اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اورلوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے پر پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے

افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ترجمان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کیلئے بین الریاستی تعاون انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب پاکستان نے کابل حملے کے حوالے سے الزمات مسترد کر دئیے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…