بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پی ایس او کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، عوام پٹرول کا بندوبست کر لیں

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس او کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز اونرز اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے آئل ٹینکرز اونرز اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کراچی

میں اجلاس ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پیر سے پی ایس او کے کسی بھی ڈپو سے تیل ترسیل کا کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ پی ایس او کے ساتھ معاملات حل نہ ہونے اور مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے بعد آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے پی ایس او کے کسی بھی ڈپو سے تیل کی ترسیل کا کام نہیں ہوگا۔ اس موقع پر کانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بابر اسماعیل نے کہا کہ جب تک پی ایس او کے ساتھ ہمارے مسائل و معاملات حل نہیں ہوتے اس وقت تک کام بند رہے گا، انہوں نے کہا کہ ریفائنریز سے بھی پی ایس او کا تیل نہیں اٹھائیں گے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما شمس سہوانی نے اس موقع پر بتایا کہ پی ایس او کا تیل نہیں اٹھائیں گے لیکن دوسری تمام تیل کمپنیوں کو تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔ پی ایس او کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، آئل ٹینکرز اونرز اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…