جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائیگی،طاہرالقادری کی پیش گوئی

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پیش گوئی کی ہے کہ شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائیگی ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرانے کی کوششیں جاری رکھوں گا۔لاہورمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ احتیاطاً دو ماہ کی بات ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں سے بہت پہلے نجات مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے اپنے موقف پر درست ہیں ں دونوں جماعتیں شہدا ء کے قصاص کے لیے ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان رابطے میں ہے اگلے فیز میں ساتھ کھڑی ہو گی۔ مال روڈ جلسہ ہماری حکمت عملی کے عین مطابق اور کامیاب جلسہ تھا۔ مختلف نظریات رکھنے والی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا آسان کام نہیں۔ اپنے اپنے موقف کے ساتھ تمام جماعتیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے انصاف کے لیے یک آواز ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے کبھی اجلاسوں میں ایک بات تک نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…