لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔کانٹے دار مقابلے کے بعد سندھ دوست پینل کے تعاون سے ن لیگ کے صدارتی امیدوار غلام دستگیر شاہانی 338 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹرسٹیڈ پینل
کے تعاون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عقیل بھٹو 231 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ گذشتہ کئی برسوں سے صدر کیلئے پیپلزپارٹی کامیاب ہوتی آرہی تھی۔ جنرل سیکرٹری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ٹرسٹیڈ پینل کے تعاون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اکبر ڈہر نے 356 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ ان کے مدمقابل سندھ دوست پینل کے امیدوار ارشاد چانڈیو نے 220 ووٹ حاصل کرسکے۔ نائب صدر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد تنیو سندھ دوست پینل کے امیدوار محمد افضل جاگیرانی کو 9 ووٹ سے شکست دیدی۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ کیلئے سندھ دوست پینل سے پی ٹی آئی امیدوار امداد تنیو سب سے زیادہ 356 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل پیپلزپارٹی کے اعجاز منگی 151 ووٹ حاصل کرسکے۔ دوسری جانب دونوں پینل کے حمایتی یافتہ وکیلوں نے اپنے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔کانٹے دار مقابلے کے بعد سندھ دوست پینل کے تعاون سے ن لیگ کے صدارتی امیدوار غلام دستگیر شاہانی 338 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے