لاہور (نیوز ڈیسک) غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر واویلا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اِس بار بھی تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بغیر سوچے سمجھے بغیر تصدیق کئے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
پنجاب حکومت نے زینب کے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس کی ادائیگی کیلئے کہا جو کہ باعثِ شرم ہے،اِس طرح کے مجرمانہ مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ ایس او پی کا حصہ ہونا چاہیے بلکہ حکومت/ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔جب کہ دوسری جانب حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کی ایم این اے کے اِس الزام سراسر جھوٹا اور من گھڑت اور گمراہ کن معلومات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے لئے جھوٹ بولنے کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہاں یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ پاکستان کے سارے صوبے بشمول کے پی کے میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ جرائم مقدمات کی شرح کے باعث پنجاب کی فرانزک سائنس ایجنسی کے جانب سے مہیا کی گئی سہولیات سے پیچیدہ معاملات کے حل میں فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور اِسطرح پنجاب پورے پاکستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے‘یہی پیغام حکومت پنجاب نے شیریں مزاری کے ٹوئیٹر پیغام پر جاری کیا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بغیر سوچے سمجھے بغیر تصدیق کئے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زینب کے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس کی ادائیگی کیلئے کہا جو کہ باعثِ شرم ہے