پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مردان کی ننھی عاصمہ کا قاتل آٹھ روز بعد بھی پکڑا نہ جاسکا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اشتہاری مہم شروع کردی،قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جرگے کی ڈیڈلائن بھی ختم،ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع کردی گئی ۔مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے چار سالہ ننھی عاصمہ کا قاتل آٹھ روز بعد بھی پکڑا نہ جا سکا، ضلعی پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع کردی گئی ،پولسی کی جانب سے مردان میں مختلف
مقامات پر پوسٹرز لگادیے گئے ہیں جن پر تحریر کیا گیا ہے کہ عاصمہ کے قاتل کی اطلاع دینے پر پانچ لاکھ روپے انعام دیاجائیگا جبکہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،پولیس زرائع کے مطابق اب تک دو سو افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے ۔دوسری جانب قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مقامی جرگے کی ڈیڈلائن بھی ختم ہوگئی ہے۔ مردان کی ننھی عاصمہ کا قاتل آٹھ روز بعد بھی پکڑا نہ جا سکا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اشتہاری مہم شروع کر دی۔