اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیروئن سمگل کرتے پکڑی جانیوالی غیر ملکی ماڈل کا پاکستانی ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا، یہ شخص کون ہے اور کہاں سے گرفتار ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 10 جنوری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 9 کلوہیروئن کے ساتھ پکڑی جانے والی غیر ملکی خاتون ٹیریسا سے تفتیش کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام حساس اداروں سے ایک ایک قابل افسر کا نام شامل کرنے کے لیے فہرستیں بھی طلب کر لی گئیں جبکہ خاتون کے موبائل ڈیٹا کی وجہ سے تفتیش کا رخ تبدیل ہو گیا ہے لیکن اس تمام معاملے کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی کہ گوجرانوالہ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے رہائشی اور اس غیر ملکی خاتون سے روابط رکھنے والے دیگر ملزمان ابھی گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔

دوسری طرف کسٹمز کی انویسٹی گیشن ٹیم نے اس گروہ کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، یہ ملزم گوجرانوالہ سے پکڑا گیا ہے اور اس کا شعیب بتایا جاتا ہے اس نے اس غیر ملکی خاتون کو کرائے کا مکان لے کر دیا تھا جہاں یہ خاتون دو دن تک رہی لیکن ٹیریسا کو ہیروئن سے بھرا ہوا بیگ لاہور کے ایک شہری نے دیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے کسٹمز حکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دریں اثناء ائیرپورٹ سے 9 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی چیک خاتون ٹیریسا بری طرح پھنس گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کی سہیلی منظر عام پر آئی تھی، جس نے ایسے چونکا دینے والے انکشافات کیے کہ یقین کرنا مشکل ہے، سہیلی نے دعویٰ کیا کہ ٹیریسا کو پاکستان فوٹو شوٹ کیلئے بلوایا گیا، میں بھی چند دن قبل شوٹ مکمل کروا کر وطن واپس پہنچی ہوں، مجھے ٹیریسا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے، میری سہیلی طارق نامی شخص کے ساتھ رابطے میں تھی۔ چیک ریپلک کے دارالحکومت پراگ سے چھپنے والے ایک اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے سیمونہ کا کہنا تھا ٹیریسا طارق نامی شخص سے رابطے میں تھی، میں اسے باس ہی کہوں گی کیوں کہ ٹریسا ہمیشہ کہتی تھی کہ میرے باس پاکستان میں ہمارے فوٹو شوٹ کے انتظامات کر دیں گے، ٹریسا پاکستان ایک فوٹو شوٹ کے لیے آئی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ ایک فوٹو شوٹ کرانے کے بارے میں بتاتی تھی۔

ہم دونوں کے پورے یورپ میں اکٹھے فوٹو شوٹ ہیں۔ مجھے ٹیریسا سے اس کی قطعاً توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے۔ ٹیریسا کے ساتھ پاکستان جانے کے سوال پر اس کی سہیلی کا کہنا تھا کہ میں یہاں اپنی وضاحت نہیں دوں گی مگر میں بھی ٹیریسا کے پاکستان جانے سے 3 ہفتے قبل پاکستان گئی تھی اور اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرکے بخیریت واپس آ گئی تھی لیکن میں ٹیریسا کے حوالے سے سن کر دنگ رہ گئی ہوں۔ واضح رہے کہ ٹیریسا نامی غیر ملکی ماڈل کو 10جنوری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ’’ٹیریسا‘‘ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2 کاؤنٹر با آسانی پار کرگئی لیکن اے این ایف اہلکار تمام تر جدید آلات کے باوجود اس کا سراغ نہ لگا سکے۔ کسٹم حکام کو خاتون پر شک ہوا تو اس کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…