اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کا پارلیمنٹ سے متعلق بیان نامناسب ہے ،مریم اور نگزیب

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ استعمال کیے جانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ جمہوری ادارہ ہے ٗ عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے بنایا ہے ٗ عمران خان کو پریس کانفرنس میں اپنے الفاظ واپس لینے چاہیے تھے ۔ایک انٹرویومیں مریم اورنگزیب نے کہاکہ

اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید کرنا ہوتا ہے اور یہ ان کا حق ہے مگر پارلیمنٹ جیسے ادارے کے لیے اس طرح کی زبان اور الفاظ کا استعمال کرنا کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں کیونکہ یہاں ملک کی تمام جماعتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوناک ہے کہ عمران خان نے ایک جماعت کے سربراہ ہوکر اسی پارلیمنٹ کیلئے ایسا لفظ استعمال کیا، جس سے وہ خود بھی تنخواہ لیتے ہیں اور وہ ناصرف ہمارا بلکہ ان کا اپنا بھی ادارہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے اس بیان کی ہر ایک نے مذمت کی کیونکہ یہ وہ جمہوری ادارہ ہے ٗجسے پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے بنایا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اگلے دن پریس کانفرنس میں اس لفظ کو واپس لیتے مگر انہوں نے یہ کہہ کر پارلیمنٹ کی مزید تضحیک کردی کہ وہ اس سے بھی بڑا لفظ استعمال کرنا چاہتے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نا صرف مسلم لیگ (ن)، بلکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے بھی عمران خان کے اس بیان کو غیر جمہوری طرزِ عمل قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…