جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کلبھوشن پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کا کھلا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزامات سے پہلے بھارت ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھے، کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کا کھلا ثبوت ہے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں، کابل،اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش

چیلنجز پر توجہ دیں،17برس کی تاریخ بتاتی ہے افغانستان میں طاقت اور دبا ئو کی حکمت عملی خام خیالی ہے،طالبان تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں ۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ 17 برس کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سے آمدن، دہشتگردوں کوبیرونی مدد کی ضرورت ہی نہیں، افغانستان کا 40 فیصد حصہ کابل کے کنٹرول میں نہیں، اس صورت میں باہرسے تخریب کاری کی کیا ضرورت ہے اورکابل، اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔ملیحہ لودھی نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنے والا بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں تخریب کاری کا کھلا ثبوت ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین نے پاکستان پر بھارت اور افغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے اور دہشت گردی کا بے بنیاد الزام لگایا تھا۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ یہ سوچنا خام خیالی ہے کہ طاقت اوردبائو کی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائے گی، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصورکرنے والے حقائق کاجائزہ لیں، جب کہ پاکستان طالبان پر زور دیتا ہے کہ تشدد کا راستہ چھوڑ کر مذاکرات میں شامل ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…