پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مولوی فضل اللہ مرتد اور شریعت کا باغی ہے،پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے ٗاگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان تقسیم ہوچکا ہوتا ٗمولانا صوفی محمد کا جیل سے رہائی کے بعد تہلکہ خیز انٹرویو

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے اور اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان تقسیم ہوچکا ہوتا۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ فضل اللہ مرتد اور شریعت کا باغی ہے اور وہ خوارج سے بھی بدتر ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی فضل اللہ نے کی، اس نے غیر مسلموں سے بھی زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا۔صوفی محمد نے کہاکہ فضل اللہ نے طالبان سے رابطہ کیا

اور ان کے ساتھ شامل ہوگیا، طالبان میں خوارج کی تمام نشانیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں نے میری تحریک ختم کی۔صوفی محمد نے کہا کہ کلمہ گو مسلمان کو قتل کرنا حرام اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا خلاف شریعت ہے،خواتین اور بچوں کو مارنا حرام ہے خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں جبکہ آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کرنے والے کافر سے بھی بدتر ہیں۔ مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف لڑنا حرام ہے اور اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان تقسیم ہوچکا ہوتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…