منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راؤانوار اور حلیم عادل شیخ میں تنازعہ کی وجہ سامنے آگئی،جھگڑامعصوم بچی سے سکول چوکیدار کی زیادتی کی کوشش پر شروع ہوا، چونکادینے والے انکشافات

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر ایگزیکیوٹو نائب صدرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ابراہیم حیدری واقعے کو غلط ر نگ دیا گیا ہے، سیاسی بنیادوں پر مجھ سمیت دیگر کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، انہوں نے کہا راؤ انوار نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پر مقدمہ درج کرنے کے بعد نقیب محصود کا کیس سوشل میڈیا پر اٹھاگیا ہے، ان پر حلیم عادل شیخ نے کہا وہ کیس الگ اہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کی ہے،

نقیب محصود کو جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا جس کی مزمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ابراہیم حیدری کی اسکول میں بچی سے زیادتی کی کوشش نہیں ہوئی تھی تواسکول میں موجود ایس ایچ او کی وڈیو۔بچی کے والدین کی وڈیو اور علاقہ مقین کی وڈیو بھی موجود ہے جس میں بچی سے چوکیدار کی زیادتی کی کوشش کے بیانات موجود ہیں۔ چوکیدار پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے مجھ پرجھوٹے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ بچی سے زیادتی کی کوشش نہی ہوئی تھی تو سہیل انور سیال کیوں بچی کے گھر پہنچے جہاں بیان دیا تھا کہ ملزم کو ہم نہیں چھوڑے گے۔ نقیب محصود کے ماوورائے عدالت قتل کی مزمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ انکوائری سے قبل راؤ انوار ان کی پوری ٹیم کو ہٹایاجائے ۔اسکول بچی سے زیادتی کی کوشش ہوئی تھی اس کا کیس بنتا ہے لیکن سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے الٹا مجھ سمیت کارکنوں پر جھوٹے کیس کئے گئے ہیں انہوں نے کہا تمام ریکارڈنگ بیانات موجود ہیں اسکول معاملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ سب باتیں اپنی جگہ جب ایس ایچ او و بچی سے زیادتی کی تصدیق کر رہا تھا والدین بھی کہہ رہے عوام بھی کہہ رہی تو تو چوکیدا کو چھوڑ کر ہم پر جھوٹا سیاسی کیس درج کیا گیا ہے اسکول مقامی پ پ رہنماؤں کا تھا جس کی وجہ سے چوکیدار پر مقدمہ درج نہیں ہوا الٹا ہم پر درج کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ دونوں کیسوں کی الگ الگ انکوائری کروائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…