بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چوروں، ڈاکوؤں، نااہل شخص کیلئے قانون بنانے، ختم نبوت میں ترمیم کرنے والی پارلیمنٹ پر ایک نہیں سو مرتبہ لعنت ،تحریک انصاف کے اہم رہنما ؤں نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہاہے کہ چوروں، ڈاکوؤں، نااہل شخص کیلئے قانون بنانے، ختم نبوت میں ترمیم کرنے اور عوامی مفاد میں قانون نہ بنانے والی پارلیمنٹ پر ایک نہیں سو مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہریار آفریدی و دیگر ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں چور کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے اور

پارلیمنٹ نے چور کو لیڈر بنا دیا ہے۔ نون لیگ نے پارلیمنٹ کا وقار مجروح کیا ہے۔تحریک انصاف پارلیمنٹ کی عزت بڑھائے گی۔ گذشتہ روز ایوان کے اندر بیٹھے لوگوں نے اپنی اصلاح کرنے اور اپنے کرتوتوں کو ٹھیک کرنے پر غور کرنے کے بجائے عمران خان کے خلاف تقریریں کیں۔مراد سعید نے مزید کہا کہ سپیکر نے مجھے کہا تھا کہ سوالات کے بعد آپ کو بولنے کا موقع دیا جائے گا، مگر اس کے باوجود بولنے کا موقع نہیں دیا گیا، کیونکہ سچ سننے کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن ارکان اسمبلی کو کل غیرت آئی تھی ان کی غیرت اس وقت کہاں تھی جب ختم نبوت میں ترمیم کی گئی تھی۔ اس وقت ان کی غیرت کہاں تھی جب ایک نااہل وزیراعظم کے لئے قانون بنایا گیا۔ شیخ مجیب الرحمان کا ذکر کر کے ایک نااہل وزیراعظم نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نااہل کی تصویر کو پارلیمنٹ میں لایا گیا۔ ایوان سے جھوٹ بولا گیا۔ مزدوروں کے بجائے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ کیا اس وقت ایوان کا وقار مجروح نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں ایسی پارلیمنٹ جس میں ختم نبوت کے آئین میں ترمیم کی جائے، نااہل شخص کے لئے قانون بنایا جائے، غریب کے لئے قانون سازی نہ کی جائے اور اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے پر ایک نہیں سو مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے قانون کو پاس نہیں ہونے دیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک نااہل وزیراعظم کی تصویر میز پر رکھ کر کہتے ہیں کہ یہ میرا وزیراعظم ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…